عمران خان کے گھر کے قریب فائرنگ، علی امین گنڈا پور اور ٹائیگر فورس کے انچارج پر مقدمہ درج


سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ میں گھر کے قریب فائرنگ کا مقدمہ تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور اور ٹائیگر فورس کے انچارج سمیت 6 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

گزشتہ روز فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا، مدعی مقدمہ نے ٹائیگر فورس کو ہٹانے کی درخواست بھی کر دی۔

مقدمہ خمی نوجوان کے ماموں زاد بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ کزن کی گاڑی کو ٹائیگر فورس کے چار لوگوں نے روک رکھا تھا۔ چاروں نے اسلحہ اورڈنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ملزمان نے کہا کہ ہم ٹائیگر فورس ہیں، گاڑی پیچھے کرو ورنہ جان سے مار دیں گے۔ اچانک ملزمان نے فائرنک کردی۔

جس سے کزن پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، فائرنگ کرنے والوں کے نام مثل خان اورعارف مروت ہیں۔ ٹائیگر فورس کے انچارج عاصم کی ایما پر فائرنگ کی گئی۔ متن مقدمہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹائیگر فورس سے مقامی افراد کی جان چھڑائی جائے، ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔۔


متعلقہ خبریں