وزیراعظم کا پولیس کو صلاحیت بڑھانے کیلئے فنڈز فراہم کرنیکا اعلان

آئی ایم ایف کی مخالفت مسترد، حکومت کا اہم شعبوں میں سبسڈی دینے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس کو جدید چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے، ناقص کارکردگی اور سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عمران خان سے بڑا پنجاب دشمن کوئی نہیں، آج نیوٹرلز کو کہہ رہا ہے، خدا کے واسطے اقتدار میں لے آؤ: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات امن و امان کی صورتحال پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کو منعقدہ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پی ٹی آئی نے امریکی سفارتکار ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے، خواجہ آصف

وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت دی کہ پولیس کسی دباؤ کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دے، عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن طور پر یقینی بنائے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے انتظامات کے حوالے سے بھی منعقدہ اجلاس میں شرکت کی جس میں انہوں نے ہدایت دی کہ بکرہ منڈیوں تک عوام کی سہولت کے لیے شٹل سروس چلائی جائے، عوام کی سہولت کے لیے مویشی خریداری کے مراکز قائم کایے جائیں، حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

آئی ایم ایف معاہدے پر شوکت ترین کے دستخط نہ ہوں تو ہم قصور وار ہیں، وزیر داخلہ کا چیلنج

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ہدایت کی کہ عید کے دنوں میں صفائی کی مشینری کو شفٹوں میں24 گھنٹے فعال رکھیں اور عوام کی دہلیز سے آلائشیں اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں