وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ہیں، پنجاب اسمبلی کو چودھری نے ڈیرہ بنا لیا ہے، طلال چودھری


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ہیں، حمزہ شہباز کے سیاسی اسٹیٹس پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن کل ہوا تو بحران بڑھے گا، سپریم کورٹ حکم امتناع جاری کرے، عمران خان کی اپیل

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو چودھری نے اپنا ڈیرہ بنا لیا ہے، جب دل کرتا ہے اجلاس بلا لیتا ہے، جس دن دل نہیں کرتا اجلاس ملتوی کر دیتا ہے۔

انہوں ںے استفسار کیا کہ اگر 18 ہزار ووٹ کہیں رجسٹرڈ ہوئے ہیں تو سابقہ حکومت نے اپنے دور میں کیا کیا؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی 17 کے بعد الیکشن چاہتی ہے تو یہ بھی ممکن ہے، ہم تیار ہیں۔

ن لیگی رہنما طلال چودھری نے کہا کہ ہم ایک نہیں کئی درجن ضمنی الیکشن سابقہ حکومت کے دور میں جیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کیا جس دن تحریک عدم اعتماد ہوئی تھی تو کیا عمران خان گھر چلے گئے تھے؟

عمران خان دور کی کرپشن سامنے لانے کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے پروگرام میں شریک مہمان اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی گڈ گورننس ہمیں نظر آرہی ہے، پیٹرول قیمتوں میں اتنا اضافہ کریں گے تو کیا عوام ان سے محبت کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس چیٹنگ اور دھاندلی کے تجربے زیادہ ہیں، یہ جو 20 سیٹیں ہیں جن پر ہم الیکشن لڑ رہے ہیں، یہ پی ٹی آئی کی اپنی نشستیں تھیں، ہمارے رہنماوں پر نامعلوم ایف آئی آر کا ڈھیر لگا ہوا ہے، مارچ کے دوران میری گاڑی توڑی گئی لیکن میری درخواست پر ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی۔

صوبہ پنجاب کی سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پولیس کا اسمبلی چیمبر میں آنا غیر قانونی و غیر آئینی تھا، ہمارے وزیراعلیٰ کے امیدوار کو بھی انہوں نے زد وکوب کیا، ہم نے انہی بنیادوں پر عدالت میں درخواست دی۔

عمران کے ساتھ ہونے پر دوست خفا ہیں تو معذرت خواہ ہوں، اداروں سے صلح ہونی چاہیے، ایم کیو ایم نے 3مرتبہ تھوکا، شیخ رشید

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے ارکان حج پر گئے ہوئے ہیں، 6 ملک سے باہر ہیں، ہمارے لوگوں کا یہاں موجود ہونا ضروری ہے، ہم سپریم کورٹ اس لیے جارہے ہیں کہ وقت لیں، اس وقت 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے، ضمنی الیکشن حکومت بنائے گا یا ختم کرے گا، نامکمل ہاوس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں ہو سکتا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم الیکشن کمپین میں مصروف ہیں، میں نے چیف الیکشن  کمشنر سے کہا کہ میں آپ کو لکھ کر سوال دیتی ہوں، آپ اپنا جواب لکھ کر دے دیں، یہ لوگ این آر او لینے کے لیے حکومت میں آئے ہیں۔

پیٹرول پھر مہنگا، نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے ہو گئی

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں بات چیت کرتے ہوئے یاسمین راشد کی جانب سے کی جانے والی گفتگو کے جواب میں ن لیگی رہنما طلال چودھری نے استفسار کیا کہ جس آدمی کی یہ بات کررہی ہیں کیا وہ قبضہ کرنے میں مشہور نہیں ہے؟


متعلقہ خبریں