ہمیں پر امن احتجاج کے جمہوری حق سے روکنے کی کوشش کی گئی، عمران خان


راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ ہمیں پر امن احتجاج کے جمہوری حق سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک اپنی حقیقی آزادی کے لیے بڑی اہم جدوجہد کر رہا ہے اور 30 سال تک ملک کو لوٹنے والوں کو امریکی سازش کے تحت ہم پر مسلط کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2 ماہ میں ملک کا کیا حال کر دیا گیا اور عوام مہنگائی کے سمندر میں ڈوب رہے ہیں جبکہ ہمیں پر امن احتجاج کے جمہوری حق سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف واپس آئیں یہ انکا گھر ہے، سب کیساتھ برابر کا رویہ ہونا چاہیے، یوسف رضا گیلانی

عمران خان نے کہا کہ ان کو ڈر تھا عوام سڑکوں پر نکل آئی تو ان کے لیے خطرہ ہو گا اور وزیر خزانہ نے کہا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خوش کرنے کے لیے مزید مہنگائی ہو گی۔


متعلقہ خبریں