حکومتی اور پی ٹی آئی اراکین لڑ پڑے، ایک دوسرے کو بجٹ کتابیں دے ماریں


سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین میں ہاتھا پائی اور تلخ کلامی ہوئی ہے۔

اجلاس میں ارکان نے ایک دوسرےکو بجٹ کی کتابیں ماریں جب کہ شرجیل میمن ، مکیش کمار چاولہ اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

دوسری جانب پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار  ہونے سے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس  شروع نہ ہوسکا۔

سندھ اسمبلی اجلاس پھر ملتوی: سندھ میں ہمیشہ گنگا الٹی بہتی ہے، خرم شیر زمان

پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان اراکین کا منتظر ہے ۔ لیکنایک گھنٹہ بعد بھی کوئی رکن اسمبلی ایوان میں نہ پہنچ سکا۔

پنجاب حکومت  نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا اعلان کیا ہے  اور صوبائی وزیر  عطا تارڑ کو بھی  ایوان میں لے جانےپر ڈٹ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں