ہم خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے، مراد سعید


پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے۔

بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز پیش کردی

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ترقی کے سفر کو روک دیا ہے، یہ پاکستان دشمن قوتوں کے تحت نعرے لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی ترقی کا ضامن پاکستان ہے لیکن اس کا دوروازہ جی بی ہے مگر جی بی کے وزیراعلیٰ پر تشدد ہوتا ہے، گلگت بلتستان کو مقصو چپڑاسی سے بھی کم پیسے دیئے جا رہے ہیں۔

مقصود چپڑاسی مرا نہیں قتل کیا گیا ہے، شہبازگل کا الزام

مراد سعید نے کہا کہ کل امپورٹڈ وزیرخزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، 45 دنوں میں انہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ پی ڈی ایم ڈکیٹ موومنٹ جب بنی تو ان کی سو چ کیا تھی؟  جب پی ڈی ایم بنی تو آزاد بلوچستان کا نعرہ لگتا ہے، مودی کی سوچ اور ویژن کو ناکام بنا نے کیلئے ہم نے ترقی کرنا تھی، یہ اس کو روک رہے ہیں۔

مقصود چپڑاسی کے اکاونٹس میں 3 ارب روپے سے زائد کی ترسیلات ہوئیں، ایف آئی اے

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے دنیا کو کہا ہم غلامی نہیں کریں گے اپنے لوگوں کو آزاد بنائیں گے، ہم ان محرومیوں کا جواب امپورٹڈ حکومت سے لیں گے۔


متعلقہ خبریں