معیشت کی بہتری کیلئے ایک ملاقات ہوئی اور مشورے لیے گئے، شوکت ترین


سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے ایک ملاقات ہوئی اور مشورے لیے گئے، وزیرخزانہ تھا اس وقت بھی اس طرح کی ملاقاتیں ہوتی تھیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی خواہش تھی کہ ہم ان کو سپورٹ کریں، میں نے کہا کہ آپ الیکشن کرائیں اور نیا مینڈیٹ لے کر آئیں ہم ساتھ دیں گے۔

شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے میں نے انکار نہیں کیا ، مجھے بلایا گیا تاکہ آئی ایم ایف کو پتہ چلے کہ حکومت اور اپوزیشن متحد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی،میرا آئی ایم ایف کے ساتھ اچھے تعلقات تھے، ہمارے دور میں ایکسپورٹ میں اضافہ ہو رہا تھا،معیشت مستحکم ہو رہی تھی، ہمیں کسی کی ضرورت نہیں تھی،ہم معیشت کو بہتری کی جانب لے کر جارہے تھے۔

آئی ایس پی آر کی سوشل میڈیا پر شوکت ترین کی ملاقات سے متعلق پراپیگنڈے کی تردید

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ ساڑھے 3 سال کہتے رہے کہ یہ سلیکٹڈ ہیں،نالائق ہیں،  شیشہ دکھایا تو ان کو اپنا بھیانک چہرہ نظر آیا، تین مہینوں میں انہوں نے معیشت کا جو حشر کیا وہ سب کے سامنے ہے۔


متعلقہ خبریں