پاک فوج ملکی سیکیورٹی، سلامتی اور خودمختاری کیلئے اپنے فرائض پورے کرتی رہے گی، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سیکیورٹی، سلامتی اور خودمختاری کیلئے اپنے فرائض پورے کرتی رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 80 میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔

کورکمانڈرز ، پرنسپل سٹاف افسروں اور فارمیشن کمانڈرز نے کانفرنس میں شرکت کی ۔شرکا ءکو پیشہ وارانہ امور ، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

جو قومیں اپنے شہیدوں یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں،آرمی چیف

آپریشن ردالفساد کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیااور اب تک کی کامیابیوں کو سراہا۔

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیو اسٹریٹجک انوائرمنٹ کو تیار کرنے کے تناظر میں آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔


متعلقہ خبریں