تحریک عدم اعتماد بڑی غلطی تھی، مفتاح کو پتہ ہوتا تو آئی ایم ایف سے اپریل میں معاہدہ کرتا: سلمان شاہ


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک ان کی سب سے بڑی غلطی تھی، ان کو الیکشن کی طرف جا کر نئے مینڈیٹ کے ساتھ  آنا ہوگا۔

ہمارے پاس 15 ماہ ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز آئیں، بیٹھیں میثاق معیشت کریں، شہباز شریف

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ان کو کچھ آئیڈیا ہی نہیں تھا کہ ملک کی معیشت کیسی ہے؟ مفتاح اسماعیل کو پتہ ہوتا تو وہ اپریل میں ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتا۔

سابق وفاقی وزیرخزانہ نے موجودہ حکومت کے حوالے سے کہا کہ ان کو پتہ ہے کہ چیزیں ان کے کنڑول سے باہر ہیں، یہ 25 سال سے حکومت کر رہے ہیں، آج بزنس کمیونٹی کی کانفرنس میں مصدق ملک نے بڑی لمبی پریزینٹیشن دی۔

میزبان مہر بخاری کی جانب سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ ڈالروں والا نظام بنایا ہی مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا، مفتاح اسماعیل

پروگرام میں شریک ن لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کوئی بھی ایکسپرٹ یہ نہیں کہہ سکتا کہ آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، اس وقت ہمیں ایسے فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں جو حکومت پہلے سال میں کرتی ہے،

محمد زبیر نے سابقہ حکومت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود قیمتوں میں کمی کی، پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے میں دیر کی۔

ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ اگست 2023 میں اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، جو بھی فیصلے کریں گے عوام کی خوشنودی کے لئے کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھ رہی ہے، روپیہ کی قدم میں کمی آرہی ہے، پیٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی، یہ لوگ ملک کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔

سازش کی ہے تو اب معیشت ٹھیک کر کے دکھائیں، عمران خان

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی پوری جماعت سکیورٹی رسک ہے، ان کے سارے پیسے، پراپرٹی اور بچے باہر ہیں، یہ اپنے نیب کے کیسز ختم کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں