اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے لیے سستے اور ماحول دوست توانائی کے ذرائع کا استعمال یقینی بنانا ہو گا۔
لوڈ شیڈنگ پر معذرت، کل سے دورانیہ کم ہو گا،شاہد خاقان عباسی
ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ ماضی میں دہشت گردی کی وجہ سے ملک کو بہت سے مسائل درپیش رہے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ ماضی میں ہونے والی دہشت گردی کی وجہ سے کوئی بھی ملک میں سرمایہ اکری کے لیے تیار نہیں تھا۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں چین سمیت دوست ممالک نے بھرپور تعاون کیا، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہا کہ گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کی کارکردگی بہتر ہے۔