انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

Dollar rates

کراچی: انٹربینک / ڈالر مزید مہنگا اور روپیہ کمزور، ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 202 روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا،  ڈالر 200.06 سے بڑھ کر 202.50 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 205 سے زائد کا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر پھر مہنگا، انٹربینک میں 200 کا ہوگیا

گزشتہ روز پیٹرول کی ڈبل سنچری کے بعد ڈالر کی بھی دوبارہ ڈبل سنچری ہو گئی تھی،  انٹربینک میں ڈالر 2.38 پیسے مہنگا ہونے کے بعد  انٹربینک میں ڈالر 200.30 کا ہوگیا تھا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔

 


متعلقہ خبریں