برطانوی وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے


برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے خلاف پارٹی میں بغاوت کے باوجود اعتماد کے ووٹ میں 211 ارکان کی حمایت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔

برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے 359 ارکان پارلیمان نے بورس جانسن پر اعتماد کے ووٹ کی کارروائی میں حصہ لیا، بورس جانسن کو جیت کے لئے 180 ووٹ درکار تھے ، 211 ارکان نے ان کے حق میں اور 148 ارکان نے ان کے خلاف ووٹ دیے۔

1922 کمیٹی آف بیک بینچ کنزرویٹوز کے چیئرمین سر گراہم بریڈی نے خفیہ رائے شماری کے بعد اعلان کیا کہ ’پارلیمانی جماعت کو وزیر اعظم پر اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پارلیمنٹ میں پہلی شکست

کنزرویٹوز پارٹی کے 54اراکان نے عدم اعتماد کیلئے 1922کمیٹی آف بیک پینچ سے رجوع کیا تھا۔

کامیاب ہونے کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے ردعمل عمل کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے متاثر کن اور حتمی فیصلہ دے دیا ہے،آج کا نتیجہ سیاست اور ملک کے لیے اچھا ہے،اب ہمیں بطور حکومت اور پارٹی متحد ہونے کی ضرورت ہے،اپنے ایجنڈے کو جاری رکھیں گے،معیشت کو مضبوط کرنے اور یکساں مواقع فراہم کرنے کا موقع ملا،اعتماد کے حوالے سے ساتھیوں نے 2019 سے بھی بڑا مینڈیٹ دیا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو اپنی جماعت کے ارکان کی بغاوت کی وجہ سے اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا پڑ ا۔ ان کی کنزرویٹو پارٹی میں قانون سازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے اُن کے اختیارات پر سوال اٹھایا جس کو ‘پارٹی گیٹ’ سکینڈل کا نام دیا گیا۔


متعلقہ خبریں