حج آپریشن کا باضابطہ آغاز، ایک ہزار80 عازمین روانہ

عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے مزید 3 روز کی مہلت مل گئی

فوٹو: فائل


قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اپنا حج آپریشن کا آج سے باضابطہ آغاز کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن کے پہلے روز 4 پروازوں کے ذریعے 1 ہزار80 عازمین روانہ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد سے2، لاہور اور کوئٹہ سے ایک ایک پروازیں روانہ ہوئی ہیں۔

پی آئی اے نے حج فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا

حج آپریشن کے آغاز کی باضابطہ تقریب اسلام آباد ائیرپورٹ پر منعقد ہوئی ہوئی جس میں مہمان خصوصی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور سعودی سفیر موجود تھے۔

اس موقع پر تمام عازمین کو پی آئی اے اور وزارت مذہبی امور کی جانب سے تحائف پیش کئے گئے۔


متعلقہ خبریں