رافیل نڈال نے 14 ویں بار فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

رافیل نڈال نے 14 ویں بار فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

پیرس: ٹینس کی تاریخ کے کامیاب ترین چیمپئن رافیل نڈال نے ایک اور فرینچ اوپن جیت لیا ہے جس کے بعد وہ فرنچ اوپن 14 ویں مرتبہ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اسپین کے رافیل نڈال نے 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی

ہم نیوز کے مطابق اسپین سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے دنیا میں سب سے زیادہ 22 گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتے ہیں۔

رافیل نڈال نے فرنچ اوپن جیت کر 22 واں گرینڈ سلام اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے فرنچ اوپن کے فائنل میں ناروے کے کیسپرروڈ کو شکست دی ہے۔

واضح رہے کہ رافیل نڈال نے اسی سال آسٹریلین اوپن جیت کر راجر فیڈرر کا ریکارڈ توڑا تھا جنھوں نے اپنے کیرئیر میں 20 گرینڈ سلیم جیتے تھے۔

رافیل نڈال نے اب تک ریکارڈ 14 فرینچ اوپن جیتے ہیں جب کہ اس سے قبل دنیائے ٹینس کی تاریخ میں آج تک کوئی دوسرا کھلاڑی ایک ہی گرینڈ سلیم کو دس مرتبہ بھی نہیں جیت سکا ہے۔

رافیل نڈال نے ریکارڈ 13 ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا

واضح رہے کہ رافیل نڈال ومبلڈن دو بار اور یو ایس اوپن چار مرتبہ جیت چکے ہیں جب کہ آسٹریلین اوپن میں بھی وہ دو بار چیمپئن رہے ہیں۔ رافیل نڈال دنیا کے ان 8 کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں جو اب تک چاروں گرینڈ سلیم جیت چکے ہیں۔

رافیل نڈال نے چار فرینچ اوپن میں کوئی ایک سیٹ بھی ڈراپ نہیں کیا ہے۔ رافیل نڈال اب تک اپنے کیریئر میں 25 ارب روپے سے زائد کی انعامی رقم بھی جیت چکے ہیں۔

رافیل نڈال، جوکووچ اور راجر فیڈرر کی تکون دنیا کی اس لحاظ سے کامیاب ترین اسپورٹس تکون ہے کہ یہ تینوں عظیم کھلاڑی مجموعی طور پر 62 گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔

آسٹریلین اوپن میں جوکووچ ریکارڈ 9 بار اور ومبلڈن میں راجر فیڈرر ریکارڈ 8 بار فاتح رہ چکے ہیں۔ یو ایس اوپن وہ واحد گرینڈ سلیم ہے جہاں یہ تینوں باقی چیمپئنز سے پیچھے ہیں۔

ٹینس کورٹ میں رافیل نڈال کی بادشاہت برقرار

ہم نیوز نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ رافیل نڈال، جوکوچ اور راجر فیڈرر تینوں اب تک مجموعی طور پر 90 سے زائد گرینڈ سلیم فائنل کھیل چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں