عمران خان کی اسلام آباد آمد متوقع، سیکیورٹی ہائی الرٹ


 سابق وزیر اعظم عمران خان کی آج  خیبر پختون خوا سے اسلام آباد واپسی متوقع ہے۔ جس کے باعث بنی گالہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

اسلام آبا  پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق عمران خان کی ٹیم کی طرف سے  ان کی واپسی کی کوئی کنفرم اطلاع موصول نہیں ہوئی۔بنی گالہ میں موجود افراد کی لسٹ ابھی تک  پولیس کو مہیا نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا کل اسلام آباد آنے کا فیصلہ، لانگ مارچ سے متعلق اہم فیصلے متوقع

ترجمان پولیس اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔تمام پولیس افسران کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے کے لئے چوکس ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔عمران خان اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کی طرف سے بھی مکمل تعاون کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو لوگ پورے ملک سے نکلیں گے، شیخ رشید

واضح رہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی  گزشتہ مہینے ملتان میں جلسہ کرنے کے بعد پشاور روانہ ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنے آزادی مارچ کا آغاز خیبر پختونخوا سے کیا تھا جبکہ مارچ سے اگلے دن وہ دھرنا موخر کرنے کے بعد دوبارہ پشاور روانہ ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں