پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عمران خان نے کل احتجاج کی کال دے دی

عمران خان کا پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کل بعد نماز جمعہ پرامن احتجاج  کی کال دے دی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کی انسان کش پالیسیوں اور ہوش ربا مہنگائی کے خلاف بعد نماز جمعہ باہر نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 30/30 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔

عمران خان کے بیانات پر کارروائی کیلئے وزارت داخلہ نے وزارت قانون سے رائے مانگ لی

حکومتی اعلان کے تحت شب 12 بجے کے بعد سے پیٹرول کی نئی قیمت 209.30 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی جب کہ ڈیزل 30 روپے اضافے سے 204 فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔

بجلی 7 روپے 91 پیسے مہنگی، اب یونٹ 24 روپے 82 پیسے میں ملے گا

ہم نیوز کے مطابق حکومتی فیصلے کے تحت لائٹ ڈیزل 178 روپے کا ہو جائے گا جب کہ  کیروسین کی قیمت بڑھ کر 181.94 پیسے ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں