لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 690میگا واٹ تک پہنچ گیا

کراچی: بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار چھ سو نوے میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار اُ نیس ہزار تین سو دس، جبکہ طلب چھبیس ہزار میگاواٹ ہے،  ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

پشاور میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی جبکہ گوجرانوالہ میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی 3 روپے 99 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے، پانی سے 4 ہزار 855 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار205 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 323 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار398 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 111 ہے۔

بگاس سے چلنے والے پلانٹس 164 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2 ہزار 254 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں