نواز شریف نے تمام تر دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے، حمزہ شہباز

سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کہتے ہیں اٹھائیس مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔نواز شریف نے تمام تر دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے۔

وزیراعلی حمزہ شہباز نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو نا قابل تخسیر بنایا۔28 مئی 1998 کو اس تاریخی کارنامے سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی منزل بھی حاصل کریں گے۔ آج اس عزم کا اعادہ کر نا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت، خود مختاری اور دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جارہاہے۔24سال پہلے پاکستان نے 28 مئی 1998کو ایٹمی دھماکےکیے تھے۔


متعلقہ خبریں