’کتا‘ بننے کے شوق میں ایک شخص نے لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے



جاپان میں ایک شخص نے ’کتا‘ بننے کے شوق میں لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوکو نامی شخص کو بچپن سے ہی کتا بننے کو شوق تھا اور اس عجیب و غریب شوق کو پورا کرنے کے لیے اس نے 15 ہزار 700 ڈالر یعنی 31 لاکھ پاکستانی روپے کا کولی نسل کے کتے کا کوسٹیوم بنوایا۔

ٹوکو نے کوسٹیوم کے لیے ماہر کمپنی کی خدمات حاصل کیں جو ٹی وی کمرشلز اور فلموں کے لیے مجسمے اور ماڈلز فراہم کرتے ہیں۔

ایسی جیل جہاں کتاب پڑھنے والوں کی سزا کم ہو جاتی ہے

رپورٹ کے مطابق اس خاص کوسٹیوم کو ڈیزائن کرنے میں 40 دن کا وقت صرف ہوا، ٹوکو کوسٹیوم کو اپنے جسم کی عین مطابق بنوانا چاہتے تھے اس لیے متعدد مرتبہ اس میں تبدیلیاں بھی کی گئی۔

ایک انٹرویو کے دوران ٹوکو سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے کولی نسل کے کتے کا کوسٹیوم ہی کیوں بنوایا؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ کولی نسل کا کتا مجھے بہت پسند ہے، یہ میرے مزاج کے مطابق ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں