سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر تم لوگوں میں جرات ہے تو راستے کھول کر دکھا دو، لوگوں کو نکلنے دو پھر دیکھنا کس طرح سے لوگ وہاں پہنچیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں راناثناء اللہ کی پریس کانفرنس سن رہا تھا، وہ کہہ رہے تھے پورے پنجاب سے لوگ نہیں نکلے، رانا ثناء اللہ ایک بار راستے کھول کر تو دیکھو۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت اورکابینہ میں تمام ارکان ضمانتوں پر ہیں، وزیر اعظم بھی لوٹ مار میں ضمانت پر ہے۔
رانا ثنا اللہ کا اپنا کرمنل ریکارڈ ہے، تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہو گا: فواد چودھری
سابق وزیراطلاعات نے کہا کہ ہر ضلع کے اندر تین دن سے آپریشنز ہورہے ہیں، ہماری جوڈیشری کہہ رہی ہے کہ آپ لوگ ٹی وی نہیں دیکھ رہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کا دوسرے صوبوں سے رابطہ بالکل منقطع ہے،اسلام آباد کو مکمل کٹ کردیا گیا ہے۔