اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف پرائیویٹ اسکولز نے کل چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔
حکومت کا تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف پرائیویٹ اسکولز نے جاری امتحانات بھی ملتوی کردیے ہیں۔
واضح رہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد لانگ مارچ کی کال دی ہوئی ہے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی راستوں کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہر صورت جائیں گے، نیوٹرلز اور ججز کے لیے فیصلہ کن وقت ہے،عمران خان
اسلام آباد انتظامیہ نے اسی ضمن میں نہ صرف شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے بلکہ میٹرو سروس کی معطلی کا بھی اعلان کیا ہے۔