لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کے روز مرہ معمولات میں کسی کو خلل نہیں ڈالنے دیں گے اور صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے اور شرپسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں دفعہ 144 نافذ، جلسے ، جلوس اور ریلیوں پر پابندی
حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اور متعلقہ ادارے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے جبکہ سیاست سے بالاتر ہو کر پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت پاکستان کو بچانے کا ہے اور ہر قدم پاکستان کے لیے اٹھائیں گے۔