انتخابی نتائج کے متعلق پیشنگوئی نہیں کرسکتا، فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا، ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے: عمران خان

انتخابی نتائج کے متعلق پیشنگوئی نہیں کرسکتا، فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا، ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے: عمران خان

واشنگٹن: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کو ملک کی سب سے بڑی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابی نتائج کی پیشن گوئی نہیں کرسکتا ہوں۔

پی ٹی آئی کا 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان: فوج نے کہا تھا ہم نیوٹرل ہیں تو نیوٹرل رہیں،عمران خان

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ کسی بھی معاملے کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا ہوں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھرپور مداخلت کی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ روس کا دورہ تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے بہت پہلے پلان ہو چکا تھا، ہمارے ٹرمپ انتظامیہ سے بہترین تعلقات تھے لیکن جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں بدلاؤ آیا، بائیڈن کی جانب سے مجھ سے کبھی رابطہ نہیں کیا گیا۔

انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، الیکشن کرانیکا اختیار صرف حکومت کے پاس ہے: مریم اورنگزیب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ امریکی عہدیدارنے کہاعدم اعتماد کامیاب ہوئی تومعاف کردیا جائے گا، سائفرکو کابینہ میں پڑھ کرسنایا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی سائفر سامنے رکھا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ لو کی دھمکی سے پہلے امریکی سفارتخانہ ہمارے پارٹی ممبران کو بلاتا رہا، پارلیمنٹ کے دیگر ممبران کو خریدنے کیلئے لاکھوں ڈالرز لگائے گئے، شہباز شریف کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے۔

انتخابی نتائج کے متعلق پیشنگوئی نہیں کرسکتا، فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا، ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے: عمران خان

قبل ازیں پشاور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر امپورٹڈ حکومت رہ جاتی ہے تو یقین سے کہتا ہوں کی ادارے تباہ ہو جائیں گے۔

عمران نیازی ملک میں خانہ جنگی کرنا چاہتے ہیں، قوم معاف نہیں کریگی: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وکلا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنگل اور انسانی معاشرے کے قانون میں فرق ہوتا ہے، جنگل کے قانون میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوتی ہے جب کہ انسانی معاشرے میں طاقتور اور کمزور کے لیے قانون برابر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے اوپر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، امپورٹڈ حکومت رہ جاتی ہے تو یقین سے کہتا ہوں ادارے تباہ ہوجائیں گے،ان لوگوں نے اقتدار میں آکر ایف آئی اے میں افسران کے تبادلے کردیئے، کرپشن کے کیسز میں ملوث باپ کو وزیراعظم اور بیٹے کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، حکومت احتجاج کو روکنے کیلئے تمام حربے استعمال کررہی ہے، ان لوگوں کے پاس واحد راستہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔

چار گاڑیاں میری گرفتاری کیلئے گھر کے باہر کھڑی ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، چاہتا ہوں 25 مئی کو وکلا ہمارے ساتھ آگے ہوں۔


متعلقہ خبریں