وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی قرضوں کی تفصیلات پی ٹی آئی کے خلاف چارج شیٹ ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ 70 سال میں ملک کے مجموعی قرضے 29 ہزار ارب روپے تھے، پی ٹی آئی حکومت میں ملکی مجموعی قرضے 53 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں، عمران خان کہتے تھے خودکشی کروں گا قرضہ نہیں لونگا، لیکن اقتدار میں آکر عمران خان نے 23 ہزار ارب روپے سے زائد قرضے لیے۔
عمران خان پاکستان کو غیر ملکی قرضوں کی دلدل میں پھنسا کر آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں۔