اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں ہو گا، فیصلے میں تاحیات نا اہل ہوں گے، شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو آج ہی عہدے چھوڑ دینا چاہئیں۔
منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہو گا عدالتی رائے، تاحیات نااہلی پر خاموشی
ہم نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے پر اپنے ردعمل میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں ختم ہو چکی ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ صدر مملکت سے اپیل ہے کہ وفاقی اور صوبائی اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات کرائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس ملتوی کردی: قانونی ٹیم طلب
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تاریخی فیصلے پر قانونی ٹیم سمیت تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔