اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز منگل طلب کرلیا ہے۔
پیٹرولیم قیمتوں کا کیا کروں؟ شہباز شریف کا مولانا اور زرداری سے مشورہ
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی سے متعلق یادگاری نوٹ جاری کرنے کی منظوری شامل ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کامرس ڈویژن کی جانب سے درآمدات، برآمدات اور تجارتی خسارے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
عمران خان نے ملکی معیشت کیخلاف جو سازش کی، اس سے بڑی سازش نہیں ہوسکتی: فیصل سبزواری
ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں آئی ٹی برآمدات، کارکردگی اور متوقع شرح نمو سے متعلق بریفنگ بھی شامل ہے۔