اسپیکر رولنگ پر ازخود نوٹس کے فیصلے پر نظرثانی درخواست سپریم کور ٹ میں دائر کر دی گئی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر مکمل اعتماد ہے۔ امید ہے عدلیہ جلد الیکشن کروانے میں کردار ادا کرے گی۔ پوری قوم کی نظریں عدالت پر لگی ہیں۔ ہمیں بار بار سلیکٹڈ کہا گیا اور یہ امپورٹڈ حکومت آپس میں بھی متفق نہیں ہے۔
سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کی ہے، میں نے وہ مراسلہ وہ خود پڑھا تھا، بیرونی سازش کے مراسلے کی بنیاد پر اسمبلی سے استعفیٰ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ اورہائیکورٹ پر مکمل اعتماد ہے، کیا آرٹیکل 5 آرٹیکل 95 سےبھاری ہے؟ خیبر سے سندھ تک سب متفق ہیں کہ یہ بیرونی سازش تھی، ہمیں بار بار سلیکٹڈ حکومت کہا گیا،یہ لوگ آپس میں بھی متفق نہیں، پوری قوم کی نظریں عدالت کی طرف ہیں، مجھے امید ہے سپریم کورٹ جلد از جلد الیکشن کرانے میں کردار ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا، اگر سازش کامیاب ہوئی تو معاشی بحالی دم توڑ جائے گی، عمران خان
اسد قیصر نے کہا کہ ہماری کسی ملک سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم کسی ملک کے ساتھ دشمنی نہیں چاہتے، جو عالمی طریقہ کار ہے اس پر عملدرآمد کے خواہاں ہیں، کسی ملک کو دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے، ہم آزاد قوم ہیں ،ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی نے اس معاملے کو تسلیم کیا، شہبازشریف کو بلایا تھا کہ وہ آکر مراسلہ دیکھیں، بیرونی سازش کا مراسلہ دیکھنے کے بعد اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔