نواز شریف کا بلاوا ، وزیراعظم سمیت سینئر قیادت آج لندن روانہ ہو گی


نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلس طلب کر لیا، وزیر اعظم شہباز شریف آج رات لندن روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف آج برٹش ایئر ویز کی پرواز بی اے 260 کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوں گے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے سینئرقیادت کولندن طلب کرلیا ہے، جہاں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں شہبازشریف، نوازشریف سےخصوصی ملاقات کریں گے۔ جبکہ شاہد خاقان پہلے سے لندن میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں