جنوبی کوریا کے نئے صدر نے حلف اٹھالیا


جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر یون سک یول نے ملکی صدارت کا حلف اٹھا لیا ہے۔ نو منتخب صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو مکمل ختم کرنا ہوگا۔

پیپلز پاور پارٹی سے تعلق رکھنے والے قدامت پسند یون نے ریمارکس دارالحکومت سیول میں ہونے والی تقریب میں ملک کے نئے رہنما کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد دیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں متعدد بحرانوں جن میں وبائی بیماری، موسمیاتی تبدیلی اور بہت سے معاشی اور سماجی مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نئے صدر کے طور پر، میں اپنی قوم کو تازہ ترین بحرانوں سے نکالنے کے کا فرض نبھاوں گا، میں اس عظیم قوم کے لوگوں کی طرف سے سونپے جانے والے عہدے پر بھی شکر گزار ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ایک بار پھر ان مسائل پر قابو پالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ، ننھے کتے کو صدارتی اعزاز دیا گیا

انہوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر کے فرائض کو وفاداری کے ساتھ انجام دوں گا، اس کے ساتھ میری توجہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات اور اقتصادی صورت حال پر مرکوز رہے گی ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن رواں ماہ جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن دورہ ایشیا میں اپنے جنوبی کوریائی اور جاپانی ہم منصب سے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر بات کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں