عمران خان کے فوج پر الزامات، ریٹائرڈ فوجیوں کا ردعمل آ گیا



چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آگئے۔

اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ہم افواجِ پاکستان اور اُس کی قیادت کے لئے مُتحد ہیں۔ ہم سب کچھ ہو سکتے ہیں غَدار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے ایک ایک آفیسر اور جوان نے وطن کے دِفاع کی قسم اُٹھا رکھی ہے۔

قومی اسمبلی میں عمران خان کی فوج مخالف تقریر پر قرارداد مذمت منظور

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان سازشی الزام کو مُسترد کرتے ہیں۔ افواجِ پاکستان کا سِپہ سالار قوم کا فخر ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فوج مخالف تقریر پر قرارداد مزمت منظور کر لی۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں عمران خان کے خلاف قرارداد وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی۔

اس سے پہلے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ سب کی پہنچ میں ہوں، کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

عمران نیازی آج کا میرجعفر و میرصادق ہے، خانہ جنگی کرانیکی کوشش کر رہا ہے،سازش کچل دیں گے: وزیراعظم


متعلقہ خبریں