اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں، وزیر اعظم

آئی ایم ایف کی مخالفت مسترد، حکومت کا اہم شعبوں میں سبسڈی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ سب کی پہنچ میں ہوں، کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

عمران نیازی آج کا میرجعفر و میرصادق ہے، خانہ جنگی کرانیکی کوشش کر رہا ہے،سازش کچل دیں گے: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ  اتحادیوں کے تعاون سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، اتحادی حکومت ہے ، ماضی کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میری بطور خادم پاکستان پارلیمانی پارٹی سے پہلی ملاقات ہے، مصنوعی مینڈیٹ والی حکومت کو گھمنڈ اور غرور کی وجہ سے شکست ہوئی، میں نے کبھی زندگی میں ہار ماننا نہیں سیکھا۔

عمران خان کی قومی اداروں کے خلاف مہم ملکی سلامتی کے لیےخطرناک ہے، آصف زرداری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کو ورثے میں انتظامی و معاشی مسائل ملے ہیں، قرضے اور سیاست بچانے کے لیے لیے گئے غلط فیصلوں کے خطرناک معاشی مسائل ملے ہیں۔

چند گھنٹوں کے گورنر شرافت سے گھر چلے جائیں، اپنی عزت مزید خراب نہ کریں: رانا ثنا اللہ

ہم نیوز کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے انتشار پھیلانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں