منشیات کیس کے حقائق سامنے آ رہے ہیں، عمران خان اور شہزاد اکبر ملزم ہیں: رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی کو اسمبلی میں ویلکم کریں گے، استعفے واپس لینا ہوں گے، رانا ثنا اللہ

فوٹو: فائل


لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 15 کلو منشیات کیس کے حقائق سامنے آ رہے ہیں، عمران خان اور شہزاد اکبر ملزم ہیں۔

حکومت آئینی مدت پوری کریگی، نومبر سے متعلق تبدیلوں کا سوال قبل از وقت ہے: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ نے استفسار کیا کہ اگرمیں نے اتنے قتل کیے ہیں تو میرے خلاف ہیروئن کا جھوٹا کیس کیوں بنایا؟

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے اسلام آباد پولیس کے افسر کو مجھ پر کیس کرنے کے منصوبے سے آگاہ کیا، افسر نے انکار کیا تو اے این ایف سے مینج کروایا گیا۔

الزام لگانیوالا عمران نیازی چور ہے، سازش والے بیانیے میں بھی ناکامی ہو گی: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شانگلہ اوربنی گالہ والے میں فرق یہ ہے کہ ایک عوام سےمانگ رہا ہے دوسراعوام کو دے رہا ہے۔

شہباز شریف ڈرامے بند کرو، وزیر داخلہ قاتل ہے، نیوٹرل جانور ہوتا ہے، انسان جوابدہ ہے: عمران خان

ہم نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہباز شریف کے کپڑوں سے پاکستان کے لیے محنت کے پسینےکی خوشبو آ رہی ہے، ایک جمہوری ووٹ سلیکشن کے 176 ووٹ پربھاری ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کےدائرے میں رہتے ہوئے پر امن احتجاج ہرکسی کا حق ہے، عمران خان قانون کے دائرے میں رہ کر جلسے کررہے ہیں انہیں سہولتیں دے رہے ہیں، عمران خان کو جو سیکیورٹی مل رہی ہے وہ وزیراعظم والی ہی سیکیورٹی مل رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر خونی مارچ کرنا چاہتے ہیں تو قانون کے دائرے میں رہ کرمحاسبہ کیا جائے گا، جو بھی پالیسی بنے گی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

آگ بہت دور تک جا پہنچی ہے جسے میں جانتا ہوں، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پرغیر اخلاقی ویڈیوز پر سائبر کرائم اورایف آئی اے کو ایکشن لینے کا کہا ہے۔


متعلقہ خبریں