حکومت عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، مفتاح اسماعیل

Miftah Ismail

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کےصدر عرفان شیخ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں چیئرمین ایف بی آر اور سینئر افسران نئؤے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام موجودہ حکومت کی اولین فکر ہے، حکومت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کی راہ پر گامزن ہے.

مزید برآں صدر ایف پی سی سی آئی نے وفاقی بجٹ 2022-23 کے لیے تجاویز پیش کیں اور وزیر خزانہ کو تاجر برادری کو درپیش ٹیکس سے متعلق مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

فی الحال پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی ارادہ نہیں،مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے معاشی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور معیشت کی بہتری کیلئے ایف پی سی سی آئی کے اراکین کی بجٹ تجاویز کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں