اسلام آباد: اشتراوصاف علی کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کر دیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اشتر اوصاف علی کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
اشتر اوصاف علی نواز شریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں اور وہ وزیر اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون وانصاف بھی رہ چکے ہیں۔ اشتر اوصاف علی دو مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیسا نالائق وزیر اعظم کبھی نہیں آیا، سعیدغنی
اشتراوصاف علی صوبہ کے پراسیکیوٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پانامہ کیس، جے آئی ٹی اور دیگر کیسوں کے دوران بھی اشتراوصاف اٹارنی جنرل تھے جبکہ نیول سیلنگ کلب کیس میں سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) ظفر محمود عباسی کے وکیل بھی ہیں۔