وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 15 بلین ڈالر تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے یہ بات ہواوے کمپنی کے مشرق وسطیٰ اور افریقہ ریجن کے صدر سے ملاقات کے دوران کہی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنیوں کو ہر صورت سہولت فراہم کی جائے گی،ہواوے کے ساتھ تعاون سے نوجوانوں کومختلف ذرائع سےتربیت فراہم کی جائے گی۔
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ
انہوں نے کہا کہ ہواوے کے ساتھ تعاون سےیونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔