عمران خان جلد وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے، فیصل جاوید

الیکشن کمیشن بتا دے کہ ای وی ایم میں کیا خرابی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ چند ہفتوں بعد عمران خان پھر وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میانوالی سے اس تحریک کا آغاز ہو رہا ہے جس کی منزل حقیقی آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا ایک ہی فیصلہ کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور اور منزل قریب ہے پاکستان۔ غلامی کو قوم نے مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کا پانی چوری کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ

فیصل جاوید نے کہا کہ آج سے چند ہفتوں کے بعد عمران خان ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں