جو آدمی بیوی کو رعب دیکھاتا ہے وہ اکثر باہر گھٹنے ٹیک دیتا، عمران خان


چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہےکہ جو آدمی بیوی کو رعب دیکھاتا ہے وہ اکثر باہر گھٹنے ٹیک دیتا ہے۔

ہم نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مردوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اصل آدمی وہ ہوتا ہے جو بیوی کے سامنے بیشک گھٹنے ٹیک دے لیکن باہر جا کے کھڑا ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ اُس سے زیادہ بیوقوف آدمی ہے ہی نہیں جو گھر کے اندر اپنے آپ کو بڑا سمجھتا ہے۔

دیسی گھی میں پکا دیسی مرغ کھانے میں بہت پسند ہے، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ اگر آپ کے گھر میں بیوی خوش ہے تو آپ کی زندگی میں خوشی ہے،،اگر وہاں مسئلہ آ جاتا ہے تو اس سے بڑا عذاب کوئی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بشری بیگم بہت اچھا کھانا بناتی ہیں، ان کے ہاتھ جیسا پکا ہوا کھانا کہیں نہیں کھایا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں