ہماری جماعت کی خواہش ہے مولانا فضل الرحمان کو صدر بنایا جائے، عبدالغفور حیدری


مرکزی سیکریٹری جنرل جمیعت علما اسلام مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو صدر بنایا جائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا اس بارے فیصلہ قبول ہوگا، جمعیت علما اسلام کا ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کا مطالبہ ریکارڈ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پہلے قانون کے مطابق عمران نیازی سے نمٹے ہیں اب بھی نمٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات کے بعد ملک میں عام انتخابات جلد ہونے چاہیں، ملک کو 2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی، نا اہل ٹولے کے حوالے کرکے ملک کی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔

مصلحت کی حد ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمان کا فوری انتخابات کا مطالبہ

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اب معیشت کی بہتری کے لٸے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آٸی حرم پاک کے تقدس کی پامالی کی مرتکب ہوئی، افسوس کہ کچھ نادان لوگ اب بھی پی ٹی کے ترجمانی کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں