کوئی اختلافات نہیں، سالک کو چوہدری شجاعت نے کان سے پکڑ کر واپس لے آنا، پرویز الہیٰ

فیٹف، عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کامیابی کے اصل ہیرو ہیں، پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کے آپس میں کوئی اختلافات نہیں ہیں،سب کہہ رہے ہمارا اختلاف ہے، چوہدری سالک چلا گیا وہ کہیں نہیں گیا ۔ چوہدری شجاعت نے کان سے پکڑ کر واپس لے آنا ہے۔ 

چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہٰی نے عید کی نماز کے بعد ظہور الہٰی ہاؤس میں کارکنوں سے عید ملی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہمارے جو آپس کے اختلافات ہیں ان کی نہ کوئی وجہ ہے اور نہ کوئی ایسی بات ہے۔ جہاں چار بھائی ہوں وہاں سب کی رائے الگ ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن یا سیاست میں کسی ایک اکیلے کی گنجائش نہیں ہوتی۔ یہ ضروری نہیں ہوتا آپ سیاست میں آئیں اور آپ کو عہدہ بھی مل جائے ۔ چوہدری شجاعت صاحب نے بہت محنت کی تب جا کے ان کا نام پہلی دفعہ ضلع کونسل کے الیکشن کے لئے نامزد ہوا ۔

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ عہدوں کا فائدہ اس وقت ہوتا جب ساتھ عزت ہو آپ کے کام بھی تب ہی نظر آتے ۔ میں تو اللہ تعالیٰ سے یہی کہتا ہوں ۔ جو بھی عہدہ دے عزت سے دے اگر عزت نہیں تو کچھ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم سیاست میں آئے تو کہیں اٹھارہ سال کے بعد چوہدری شجاعت صاحب اور میں وزیر بنے ۔ چوہدری ظہور الہٰی نے ہمیں ایک ہی بات سکھائی ہے۔ بڑے کی عزت کرنی ہے۔


متعلقہ خبریں