پاکستان میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

پاکستان میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

اسلام آباد: پاکستان میں آج مسلمان عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔

مودی سرکار کا مکروہ چہرہ پھر بے نقاب: جامع مسجد میں نماز عید کی ادائیگی پر پابندی لگادی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں صبح نماز عید کے اجتماعات مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں منعقد ہوں گے جہاں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی  کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد حسب معمول قبرستانوں کا رخ کرے گی جہاں اپنے عزیز و اقارب کی قبور پہ حاضری دے کر ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعائیں مانگیں گی۔

حسب معمول بچے اپنے بڑوں سے عیدی وصول کریں گے، لوگ اپنے عزیز و اقارب کے گھروں کا رخ کریں گے جہاں ان کی تواضع سویوں اور شیرخورمے سمیت دیگر کھانے کی چیزوں سے کی جائے گی۔

پاکستان میں پھر دو عیدیں، خیبرپختونخوامیں عید کی نماز ادا

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عیدالفطر منگل کو منائی جارہی ہے، اتوار کو پاکستان بھر میں شوال 1443ھ کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے پیش نظر پیر کو 30 واں روزہ تھا۔

عید الفطرکے موقع پر شہروں کی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب، یو اے ای  اور خلیجی ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی عیدالفطر منگل کو ہی منائی جارہی ہے جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے میں پیر کو عیدالفطر سرکاری طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں