کراچی پولیس کے دعوے، دھرے کے دھرے: بچہ اور خواتین سمیت 16 افراد ہوائی فائرنگ سے زخمی

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو: ڈکیتی مزاحمت پر 3 شہری جاں بحق

کراچی: پولیس کے دعوے ایک مرتبہ پھر دھرے کے دھرے رہ گئے، شہر قائد میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے چھ سالہ بچہ اور چار خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی ریلیاں: قوم حقیقی آزادی کیلئے عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہے اور پولیس کی جانب سے اس ضمن میں دعوے کیے گئے تھے کہ وہ ہر قیمت پر قانون پہ عمل درآمد یقینی بنوائے گی۔

شہر قائد میں واقع عباسی شہید اسپتال، جناح اسپتال اور سول اسپتال میں درج اعداد و شمار کے تحت عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے چھ سالہ بچہ اور چار خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج معالجے کے لیے اسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے۔

پشاور:پولیس اہلکارکی ساتھیوں پر فائرنگ،2ہلاک

اس سمت میں متاثرین کی جانب سے اسپتالوں کی انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ وہ تمام افراد نا معلوم سمت سے آنے والی گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال، جناح اسپتال اورسول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، سیکیورٹی پر متعین اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کے جذبے کو سراہا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

ہم نیوز کے مطابق پشاورمیں چاند رات پر ہونے والی ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 46 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

سال نو: ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا، سندھ پولیس

ایس ایس پی آپریشن پشاور کے مطابق مجموعی طور پر 50 سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جب کہ سوشل میڈیا سمیت مقامی سطح پر کی جانے والی نشاندہی کے نتیجے میں بھی ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔


متعلقہ خبریں