وزارت اعلیٰ پنجاب کا تنازع،گورنر ہاوس کے راستے سیل،پولیس تعینات


 پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے جاری تنازع مزید سنگین اور پیچیدہ ہو گیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے آج نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو حلف لینے کا حکم دے رکھا ہے تو  دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سر فراز چیمہ کی جانب سے  سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر دیا گیا۔

ان  اقدامات  کے بعد پنجاب میں جاری اقتدار کی جنگ  پیچیدہ صورتھال اختیار کر گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں  امن و امان کو قائم رکھنے کے لیےگورنر ہاوس کو چاروں اطراف سے سیل کر دیا گیا ہے۔

گورنر ہاوس کے اطراف میں 1400 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔گورنر ہاوس کے باہر واٹر کینن اور اینٹی رائٹ فورس  بھی  لگا دی گئی

لاہور کے علاقے مال روڈ 8 کلب، چاینہ چوک، پنجاب اسمبلی اور شملہ پہاڑی کے اطراف سے جانے والے راستے بند کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس منعقد کی جارہی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نو منتخب وزیراعلی سے حلف لیں گے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس آنے والے اشخاص کو مکمل شناخت،چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کوگورنر ہاؤس میں ہر گز داخل نہ ہونے دیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں