عیدالفطر 3 مئی بروز منگل ہو گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

عید الفطر

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند یکم مئی کو نظر آنے کا امکان نہیں، عیدالفطر 3 مئی بروز منگل ہو گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سائنسی پیرامیٹرز کے مطابق 29 رمضان المبارک کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس مرتبہ 30 روزے ہوں گے۔

چھوٹی عید پر بڑی چھٹیاں

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے لیے چار چھیٹوں کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں دو سے پانچ مئی یعنی پیر سے جمعرات تک چھٹیاں ہوں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو عیدالفطر کے لیے تین چھٹیوں کی تجویز دی گئی تھی تاہم انہوں نے چار چھٹیاں دینے کی منظوری دی۔

یوں وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین اتوار سے لے کر جمعرات تک ایک ساتھ پانچ چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

دوسری جانب عیدالفطر کے چاند کی روئت کے لیے مرکزی کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔

مرکزی روئت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔اجلاس یکم مئی کو شام 6 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔


متعلقہ خبریں