پیپلز پارٹی اصل میں ن لیگ میں شامل ہو گئی، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھٹو کا نواسہ شہباز شریف کا وزیر خارجہ بن گیا اور اب پیپلز پارٹی اصل میں ن لیگ میں شامل ہو گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی دباؤ کی وجہ سے ان کو دورہ سعودی عرب پر یوٹرن لینا پڑا اور اگر عوامی دباؤ پر فیصلہ واپس نہ لیا جاتا تو ملک کا بہت معاشی نقصان ہوتا۔ ان کےعمرے کے وفد میں 3 مالشیے بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ کوئلہ مہنگا ہو گیا کیونکہ انہوں نےادائیگی نہیں کی اس لیے لوڈشیڈنگ ہے۔ ان کے ایل این جی کے 2 بڑے سودے ڈیفالٹ کر گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی اب اصل میں ن لیگ میں شامل ہو گئی ہے اور بھٹو کا نواسہ شہباز شریف کا وزیر خارجہ بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے4سال کی مہنگائی میں بتدریج کمی کا آغاز کردیا، مریم اورنگزیب

فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف 10 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ذخیرہ چھوڑ کر گئی تھی۔ پاکستان میں بجلی اور ڈیزل کا بہت بڑا بحران پیدا ہوچکا ہے جبکہ فصل پک چکی ہے اور کسانوں کو ڈیزل نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور ڈیزل کا بحران ان کی بدانتظامی کی وجہ سے ہوا ہے اور توانائی کا ان کے پاس وزیر ہی نہیں، انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم پی آئی اے کا بوئنگ 777 جہاز لیں گے اور اس پر سارا پاکستان مفت عمرہ کرنے جائے گا۔


متعلقہ خبریں