دورہ یورپ کا شاندار آغاز: قومی ہاکی ٹیم نے نیدرلینڈ کو شکست دے دی


دورہ یورپ پر موجود پاکستان کی ہاکی ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی میچ میں نیدرلینڈ کو شکست دے دی۔

پاکستان نے نیدرلینڈز کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا یہ میچ آغاز سے ہی سنسنی خیز رہا جہاں نیدرلینڈز کی ٹیم کو پہلے دو کوارٹرز میں مہمان ٹیم پر دو- ایک سے برتری حاصل رہی۔

تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے ہمت نہ ہاری اور مقابلہ جاری رکھا اور اگلے دو کوارٹرز میں ایسا عمدہ کھیل پیش کیا کہ میزبان ٹیم بھی حیران رہ گئی۔

اولمپین سمیع اللہ خان کے نصب مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری کرنے والا ملزم گرفتار

پاکستان کی جانب سے رضوان نے تین جبکہ مبشر اور اعجاز نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ کل یعنی بدھ کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دورہ یورپ کے لیے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں (گول کیپرز) اکمل، عبداللہ اشتیاق، ڈیفینڈرز: مبشرعلی، عماد شکیل بٹ، محمد عبداللہ، ارباز علی، محمد رضوان، حمادانجم فارورڈز: عمر بھٹہ (کپتان)، علی شان (نائب کپتان)، غضنفر، معین شکیل، عبدالمنان، جنید منِظور، رومان خان، ابوبکرمحمود، رانا وحید، سلمان رزاق، حنان شاہد اور اعجاز شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں