سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ وقت آگیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں ۔ہماری پارٹی ملک بھر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مظاہرے کرے گی۔یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دستخطی مہم چلائیں گے۔ وقت آگیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دے۔ہماری پارٹی ملک بھر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مظاہرے کرے گی
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ تینوں بڑی جماعتوں کی فارن فنڈنگ ایک ساتھ دیکھیں۔ ہم ایک آزاد ملک ہیں، اللہ کے علاوہ کسی کے آگے نہیں جھکیں گے۔یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ گلی گلی ،محلے محلے قوم کو تیار کرنا ہے غیر ملکی سازش کو ناکام بنانا ہے ۔شہبازشریف اور آصف زرداری کرپٹ ترین سیاستدان ہیں ۔شہبازشریف ،نوازشریف اور آصف زرداری کے باہر محلات ہیں ۔ آج ملک میں کرپٹ ترین افراد ضمانت پر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو قوم پر مسلط کی گئی ،ہم اس کو مسترد کرتےہیں۔ساری قوم منظم ہوکر امپورٹڈ حکومت کے خلاف آواز اٹھائے۔سب کو مل کر اس مافیا کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ انہیں سازش کے تحت حکومت میں لایا گیا، اب یہ سارے ادارے تباہ کریں گے۔جن ممالک کے ادارے تباہ ہو رہے ہوتے ہیں، وہ غریب ملک ہوجاتے ہیں۔ایک سازش اور دوسرا ان چوروں کی وجہ سے ہمارا مستقبل خطرے میں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ساری سازش اس وقت ہوئی جب امریکہ نے عمران خان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ملک کا کرپٹ ترین مافیا انہیں اوپر لانے کے لیے تیار بیٹھے تھے۔ جس لیڈر کے پیسے ملک سے باہر پڑے ہوں، وہ کبھی آزادی کی بات نہیں کرتا۔
ان کا کہنا ہے کہ شہباز،نواز اور آصف زرداری صرف ملک لوٹنے آتے ہیں۔شہباز شریف پر 16 ارب روپے کا کیس ہے، ایف آئی میں اپنے لوگوں کو اوپر بٹھا دیا۔شہباز شریف سمیت یہ سب اپنے کیسز ختم کریں گے ۔جب ہم کہتے تھے کہ بڑے مجرموں پر ہاتھ ڈالو تو سرکاری افسر ڈرتے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سب سے کم کرنٹ اکاونٹ خسار ہ ہمارے دور میں تھا۔کورونا سے نمٹنے پر دنیا بھر میں پاکستان کی حکمت عملی کی تعریف ہوتی رہی۔ہم نے ملک کو معاشی طور پر پیروں پر کھڑ ا کیا۔