ڈی چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس جانیوالا راستہ بند: الیکشن کمیشن کے راستے بھی سیل

ڈی چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس جانیوالا راستہ بند: الیکشن کمیشن کے راستے بھی سیل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی: 26 اپریل کو الیکشن کمیشن کے سامنے ملک گیر احتجاج کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے ڈی چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے میں دو جگہ کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف جانے والے راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق مارگلہ روڈ اور سرینہ چوک پر بھی کنٹینرز پہنچائے جائیں گے جب کہ میریٹ چوک کو بھی کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق  کنونشن سینٹر سے آنے والی شاہراہ کو بھی بند کیا جائے گا۔

عمران خان کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کل پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے، سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ ریڈ زون میں احتجاج نہ کیا جائے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پرامن احتجاج تمام شہریوں کا جمہوری حق ہے جس کا اسلام آباد پولیس احترام کرتی ہے، احتجاج ریڈ زون سے باہر، پریس کلب یا ایف نائن پارک میں ریکارڈ کروایا جاسکتا ہے لیکن ریڈ زون کے اندر کسی بھی احتجاجی مظاہرے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔

مک مکا ہوا پھر کابینہ بنی، عمران خان کو نا اہل کرنیکی سازش ہو رہی ہے: شاہ محمود

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات واضح ہیں، امن وامان میں خلل ڈالنے یا قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ریڈ زون کے اندر اور باہر اینٹی رائٹ فورس کے خصوصی دستے تعینات ہیں۔


متعلقہ خبریں