انسانیت کی خدمت کرنا ہی اصل مقصد زندگی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنا ہی اصل مقصد زندگی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد مین سویٹ ہوم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کو بے سہارا لوگوں کے لیے وقف کرنا ہی اصل مقصد ہے۔ دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ اپنے خاص مقصد کا کام لیتا ہے اور زمرد خان کا شمار بھی ان چند شخصیات میں ہوتا جن کو اللہ تعالیٰ نے اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے چنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سویٹ ہومز کے ہونہار بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ بنیں گے۔ مستقبل میں یہ بچے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ثابت ہوں گے اور جس خوب صورت ماحول میں ان بچوں کی تعلیم و تربیت ہو رہی ہے یہ ان کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان، صدر اورگورنر پنجاب کو آرٹیکل 6 کی سزا ملنی چاہیے، مریم اورنگزیب

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سویٹ ہومز میں تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ ماحول کی فراہمی قابل رشک ہے اور مجھے اس سے پہلے بطور وزیر اعظم بھی سویٹ ہوم میں آنے کا موقع ملا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے سویٹ ہومز سمیت دیگر فلاحی اداروں کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں جبکہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور خدمت کرنے والے افراد خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ دنیا میں انسان نے کسی مقصد کو حاصل کرنا ہے تو وہ انسانیت کی خدمت ہے۔


متعلقہ خبریں