کشمیریوں کیلئے ہر دن یوم سیاہ ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزرا کو قلمدان سونپ دیئے: نوٹی فکیشن جاری

مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے لیے ہر دن یوم سیاہ ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سرینگر کے موقع اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ سرینگر کے موقع پر ریاست کے دونوں اطراف یوم سیاہ منائیں گے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کشمیر کے دورے اور پیکج کے اعلان سے کشمیریوں کو ٹریپ کرنے کی کوشش کریں گے لیکن وہ یہ سن لیں کشمیری ہندوستان کی تمام چالوں سے واقف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری، نواز، شہباز شریف سمیت 100 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیری 75 سالوں سے جو قربانیاں دے رہے ہیں اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، آج اسلام آباد میں موجود کشمیری شاہراہ جمہوریت پر بھر پور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں ہندوستان کے خلاف احتجاج کیا جائے گا،  کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرکے ہندوستان کا اکھنڈ بھارت کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہندوستان اسٹیبلشمنٹ اور لیڈر شپ کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے، ہندوستانی قیادت نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگایا ہوا ہے۔ کشمیریوں کے لیے ہر دن یوم سیاہ ہے اور آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ کشمیریوں کا ماننا ہے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔


متعلقہ خبریں