پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو آئندہ ایک دو روز میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیں گے۔ بلاول پاکستان روانہ ہو چکے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نفرت کے بیانیے کو ہوا دی، وہ جھوٹ کے سہارے کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری سکیورٹی ایجنسی اور سفارتکاروں کو علم ہے کہ خان صاحب نے غلط بیانی کی ہے۔ مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔
خون کی ہولی کھیلنے والوں کو حساب دینا پڑے گا، بلاول بھٹو
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ ابھی تک مجھے پاسپورٹ نہیں ملا، جب پاسپورٹ ملے گا تو عمرہ کی ادائیگی کے لئے جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر ٹیکس ریٹرن نہ دینے کا مقدمہ ہے، میں نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کروانے میں تاخیر نہیں کی، میرے اثاثے اور گھر پر قبضہ کر لیا، گھر اللہ کی امانت ہے۔